ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’آپ ‘سے اتحاد پر بولیں شیلادکشت، مجھ سے یا راہل گاندھی سے کجریوال نے نہیں کی بات

’آپ ‘سے اتحاد پر بولیں شیلادکشت، مجھ سے یا راہل گاندھی سے کجریوال نے نہیں کی بات

Mon, 25 Mar 2019 11:18:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 25 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پارٹی کے ہی ایک دھڑے کی جانب سے مسلسل عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے دباؤ کے درمیان دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت نے کہا ہے کہ اس کے لئے اروندکجریوال نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔یہی نہیں شیلا دکشت نے کہا کہ کجریوال کی جانب سے ان سے یا پھر راہل گاندھی سے اتحاد کو لے کر کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔شیلا دکشت کے اس بیان سے ایک بار پھر کانگریس اور ’آپ‘ کے درمیان اتحاد کے امکانات پر شک گہرا گیا ہے۔جنوری میں دہلی ریاستی کانگریس کی صدر بننے والی شیلا نے کہاکہ سی ایم اروندکجریوال نے مجھ سے یا پھر قومی صدر راہل گاندھی سے ایک بار بھی اتحاد یا پھر سیٹ تقسیم کو لے کر بات نہیں کی ہے۔ اتحاد کو لے کر عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کی جانب سے کانگریس پر فیصلہ نہ لے پانے کے الزام لگانے کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیلا نے یہ بات کہی۔

شیلا نے ایک طرح سے عام آدمی پارٹی کی اتحادکرنے کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کجریوال نے مجھ سے ایک بار بھی بات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے،اگر آپ کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ آپ کو بات کرنی ہوگی۔یہ بات چیت دونوں جماعتوں کے سرکردہ لیڈروں کے درمیان ہونی چاہئے،اگرچہ اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں صرف بحثیں ہی سننے کو مل رہی ہیں۔شیلا کے اس بیان سے اس بات کے قیاس لگائے جا رہے ہیں کہ کانگریس کی دہلی یونٹ میں شاید سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔غور طلب ہے کہ شیلا دکشت کو شروع سے ہی عام آدمی پارٹی سے اتحاد کے خلاف بتایا جا رہا ہے، جبکہ سابق ریاستی صدر اجے ماکن اور دہلی کے ریاستی انچارج پی سی چاکو اتحاد کو لے کر مثبت رخ دکھاتے رہے ہیں۔


Share: